فلسطینی اتھارٹی قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب ہو رہی ہے:ہیومن رائٹس واچ

فلسطینی اتھارٹی قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب ہو رہی ہے:ہیومن رائٹس واچ
فلسطینی اتھارٹی قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کی مرتکب ہو رہی ہے:ہیومن رائٹس واچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیت المقدس (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں فلسطینی حکام پر جیلوں میں قید افراد سے منظم انداز میں غیر انسانی سلوک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام حراستی مراکز میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے جب کہ غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کی قائم کردہ جیلوں میں بھی تشدد، دھمکیوں اور ظالمانہ پکڑ دھکڑ جاری ہے۔رپورٹ کی تیاری میں 2 سال کے دوران 150 افراد کے بیانات قلم بند کیے گئے اور دوران حراست تشدد کے 86 دستاویزاتی واقعات کو شامل کیا گیا۔ہیومن رائٹس واچ کے علاقائی ڈائریکٹر عمر شاکر کا کہنا ہے کہ فلسطینی قید خانوں میں ہونے والے تشدد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے درجے میں شامل کیا جاسکتا ہے اور ان جرائم کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے سے مشروط کریں۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ اور اس کے تمام مندرجات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت داخلہ کے شعبہ انسانی حقوق کے چیئرمین ھیثم عرار نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلیف ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں انسانی حقوق اور سیاست کو خلط ملط کردیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی قیدیوں پر تشدد کے دوران وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، ان میں قیدیوں کو وحشیانہ طریقے سے مار پیٹ کرنا اور انہیں بجلی کے جھٹکے لگانا جیسے سنگین حربے شامل ہیں۔