یمن میں ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا خطرہ
صنعاء (این این آئی)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے یمنی ریاست کے حوثیائے جانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی ملیشیا کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا خطرہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں الاریانی نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا ہزاروں سرکاری ملازمین کے ناموں کی فہرستیں تیار کر رہی ہے تا کہ ان افراد کو ریاست کے تمام انتظامی اداروں میں نوکریوں سے برخاست کیا جا سکے۔الاریانی نے مزید بتایا کہ مسلسل 3برسوں سے تنخواہوں کی لْوٹ مار کے بعد اب ہزاروں سرکاری ملازمین کو ہٹا کر اْن کی جگہ حوثی ملیشیا کے ارکان کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یمنی وزیر کے مطابق یہ اقدام باغی ملیشیا کی جانب سے ریاست کے حوثیائے جانے کی کڑی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کی انتظامیہ کے اندر حوثی مخالفین کا خاتمہ کیا جائے گا۔