شاہینوں نے آسٹریلیا کے بخیے اکھیڑ دیے، 66 رنز سے شکست دے دی

شاہینوں نے آسٹریلیا کے بخیے اکھیڑ دیے، 66 رنز سے شکست دے دی
شاہینوں نے آسٹریلیا کے بخیے اکھیڑ دیے، 66 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ابو ظہبی میں ہونے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے دی ۔3 وکٹیں لے کر شاندار کم بیک کرنے  والے عماد وسیم مین آف دی میچ قرار پائے، ان کا کہناتھا کہ اچھی پرفارمنس کیساتھ کم بیک کیا ، امید کرتاہوں میں اپنی فٹنس برقرار رکھوں گا۔

ابوظہبی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پاکستانی شاہینوں نے سٹیڈیم میں ایسی پرواز کی کہ کینگروز کی ایک نہ چلنے دی ، شاہینوں نے مایوس کن بیٹنگ کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باولنگ میں ایسا کم بیک کیا کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کوتہس نہس کر دیا اور پوری ٹیم کو 89سکور پر ہی آوٹ کردیا ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناکر آسٹریلیا کو 156 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کا اوپنر بلے باز اے جے فنچ3 گیندیں کھیل کر عماد وسیم کا شکار بنا اور پویلین لوٹ گیا جس کے بعد ڈی جے ایم شارٹ بھی 2 گیندوں پر 4 سکور بناکر عماد وسیم کے ہاتھوں آوٹ اپنی وکٹ اڑوا بیٹھے ، گلین میکسول 7 گیندوں پر 2 سکو ر بنا کر فہیم اشرف بال پر آوٹ، ایم سی ڈیر موٹ کو 2 گیندیں کھیلنے کے بعد صفر سکو پر فخر زمان نے رن آوٹ کردیا ، اے ٹی کیری 3 گیندوں پر 1 سکور بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر کیچ آوٹ ،سی اے لِن15 گیندوں پر 14 سکور بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آوٹ، اے سی اگر 23 گیندوں پر 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آوٹ،اے زمپا 7 گیندوں پر 3 سکور بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ، اے جے ٹائی 3 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ، کالٹر نل 29 گیندوں پر 34 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار  ہوگئے جبکہ   سٹینلیک 2 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ 

 اس سے قبل  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز  کے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں اور گھمسان مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے شا ہینوں کی بیٹنگ لائن بکھیر  دیا۔ تفصیل کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  تھی ، تاہم پاکستان نے8وکٹوں  کے نقصان پر18 اوورز میں  155رنز بنا کر آسٹریلیا کے سامنے 156 رنز کا ہدف رکھ دیا۔آسٹریلیا کے خلاف جاری اعصاب شکن مقابلے میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 12 گیندو ں پر 14 سکو ر بنا کرسٹینلیک  کی گیند پر کیچ آوٹ ہونےکے بعد پویلین لو ٹ گئے ،فخر زمان کے بعد محمد حفیظ  30 گیندوں پر 39 رنز بنائے شارٹ کی گیند پر کیچ آوٹ، آصف علی3  گیندیں کھیل کر محض 2 سکو بنا نے کے بعد زمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ، حسین طلعت6 گیندوں پر 9 سکور بنا کر ٹائی کی گیند پر کیچ آوٹ، فہیم اشرف 1 گیند کھیل کر صفر سکو ر بنا کر ٹائی کی گیند پر کیچ آوٹ، کپتان سرفرار ایک بار پھر دھوکہ دیتے ہوئے 2 گیندوں پر صفر سکو ر بنا کر سٹینلیک  کی گیند پر  ایل بی ڈبلیو ، شاداب خان 2 گیندوں پر 1 سکور بناکر سٹینلیک کی گیند پر کیچ آوٹ، عماد وسیم 1گیند کھیل کر صفر سکو ر بنا کر ٹائی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے   جبکہ حسن علی 17 سکور کےساتھ اور بابر اعظم 68 رنز  کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آ خری ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔اس سے قبل حالیہ دورے میں میزبان پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی تھی ۔

دونوں ٹیموں میں دنیا کے مشہوراور کامیاب ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہیں۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان اپنے سب سے قابل اعتماد اور سینیئر بیٹسمین، سابق کپتان شعیب ملک کی خدمات سے محروم ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ایک برقرار رہنے کیلئےآسٹریلیا سے ایک میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے سیریز تین صفر سے جیتنی ہوگی۔آسٹریلیا 1-2 سے سیریز جیت کر بھارت کو نمبر دو پوزیشن سے محروم کرسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -