وزیراعظم 18، 18 گھنٹے جاگ کر پاکستان کیلیے کام کررہا ہے:عارف علوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایسا ہے جو 18، 18 گھنٹے جاگ کر پاکستان کیلیے کام کررہا ہے۔
جیونیوز کے مطابق صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے جووعدے کیے وہ پورے کریں گے،ایک کروڑ لوگوں کوروزگار دینے کا وعدہ پورا کریں گے،پاکستان کا رخ بدل رہا ہے، ہم کامیاب ہوں گے،وزیراعظم ایسا ہے جو 18، 18 گھنٹے جاگ کر پاکستان کیلیے کام کررہا ہے۔