”سابق جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا اس چیز سے کوئی تعلق نہیں“سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح بیان دے دیا

”سابق جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا اس چیز سے کوئی تعلق ...
”سابق جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا اس چیز سے کوئی تعلق نہیں“سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا پاکستان کو ملنے والے حالیہ سعودی ریلیف سے کوئی تعلق نہیںنجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کو خصوصی انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب نے تین سال کے لیے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کی۔
۔وفاقی وزیر خارجہ نے کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار ملی کامیابی کو ”مدینے والے کا کرم“ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں مدینے والے کاکرم ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خاندان اب انہیں سعودی شاہی خاندان کے رڈار پر نظر نہیں آتا۔

مزید :

قومی -