علیم ڈار نے برطانوی کھلاڑی کو آﺅٹ قرار دیا تو اس نے ریویو لے لیا جس کے ساتھ ہی تیز بارش ہو گئی ، پھر علیم ڈار نے ایسا شاندار کام کر دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

علیم ڈار نے برطانوی کھلاڑی کو آﺅٹ قرار دیا تو اس نے ریویو لے لیا جس کے ساتھ ہی ...
علیم ڈار نے برطانوی کھلاڑی کو آﺅٹ قرار دیا تو اس نے ریویو لے لیا جس کے ساتھ ہی تیز بارش ہو گئی ، پھر علیم ڈار نے ایسا شاندار کام کر دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے بہترین فیصلوں کے باعث پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے علیم ڈار نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاندار کام کر کے پوری دنیا کو دنگ کر دیا۔
سری لنکا اورانگلینڈ کے درمیان پانچویں ون ڈے میں علیم ڈار کے فیصلے کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کرنے میں مصروف ہے۔ سری لنکا اورانگلینڈ کے درمیان پانچویں ون ڈے میں دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علیم ڈار نے برطانوی کھلاڑی لائم پلنکٹ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیدیا۔
علیم ڈار کی جانب سے آﺅٹ قرار دئیے جانے پر لائم پلنکٹ نے ریویو لے لیا جس کیساتھ ہی تیز بارش شروع ہو گئی اور ہر کوئی میدان سے باہر بھاگ گیا مگر یہ کیا، علیم ڈار شدید تیز بارش میں بھی گراﺅنڈ میں کیوں کھڑے ہیں؟
علیم ڈار نے شدید تیز بارش کے باوجود بھی میدان سے باہر جانا مناسب نہ سمجھا اور تھرڈ امپائر کے اشرے کا انتظار کرنے لگے اور جیسے ہی اس نے علیم ڈار کے فیصلے کی توثیق کی تو انہوں نے شدید تیز بارش میں ریویوڈ فیصلہ سنانے کے بعد ہی قدم پویلین کی جانب اٹھائے۔

مزید :

کھیل -