سندھ کے تمام منصوبے شفاف بناناچاہتے ہیں، وزیراعظم کااعتماد کرنے پرشکرگزارہوں:گورنرسندھ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرسندھ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام منصوبے شفاف بناناچاہتے ہیں، وزیراعظم کااعتماد کرنے پرشکرگزارہوں۔
دنیا نیوز کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام منصوبے شفاف بناناچاہتے ہیں، وزیراعظم کااعتماد کرنے پرشکرگزارہوں، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کیلئے خودان کے گھر گیا، وزیراعلیٰ سندھ کی مدد کرنا چاہتے ہیں، لگتاہے کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، سندھ کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کے جواب کامنتظرہوں۔