کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کے مرض کی تشخیص کرلی

کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کے مرض کی تشخیص کرلی
کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کے مرض کی تشخیص کرلی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آغا خان ہسپتال کراچی سے نواز شریف کے علاج کیلئے لاہور آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے مرض کی تشخیص کرلی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو تھرموسائیٹوپینیا ہے، اس بیماری میں پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں اور قوتِ مدافعت کم ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے واحد ماہر ڈاکٹر ہیں۔ حکومت نے وائی ڈی اے چلڈرن ہسپتال کے صدر ڈاکٹر ناصر بخاری کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ٹریننگ دی تھی لیکن وہ بھی اس پائے کے ڈاکٹر نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیب لاہور سے سروسز ہسپتال آئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی گئیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار تھے اور ان سے مرض کی تشخیص نہیں ہوپارہی تھی۔

مزید : Breaking News /قومی /اہم خبریں