نیب افسروں نے نواز شریف کو خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیب افسروں نے نواز شریف کو خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
نیب افسروں نے نواز شریف کو خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف زیر علاج ہیں جہاں سے ان کی حالت سے متعلق تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں ،ان کے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے ہیں اور میڈ یکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 7000ہے ۔ایسی صورتحال میں نیب افسران نے نواز شریف کو خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق نیب افسران اور اہلکاروں نے نواز شریف کو خون عطیہ کرنے کے لیے کراچ میچ کرالیا ہے ۔نواز شریف کا بلڈ گروپ او پازیٹوہے ۔نیب کے پانچ افسروں اور اہلکاروں کے گروپ نے خون عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

مزید : قومی