مولانا فضل الرحمن کی طرف سےنواز شریف کیلیے پھولوں کا گلدستہ،جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

مولانا فضل الرحمن کی طرف سےنواز شریف کیلیے پھولوں کا گلدستہ،جلد صحتیابی کی ...
مولانا فضل الرحمن کی طرف سےنواز شریف کیلیے پھولوں کا گلدستہ،جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیلیے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا،مولانا فضل الرحمن نے میاں نواز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مرتبہ ملک کے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کے ساتھ  سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت کی جانب سے روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت ہے،نا اہل حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے دعا کی اور اپنے وفد کے ہاتھ سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے لئے پھولوں کا گلدستہ بجھوایا ۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےسروسز ہسپتال کے باہر یک جہتی کے لئے آنے والے پارٹی رہنماوں، ٹکٹ ہولڈرز اورکارکنان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محمد نوازشریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی کم ہے،قوم اور کارکنان سے محمد نوازشریف کی صحت میں مزید بہتری کے لئے دعا جاری رکھنے کی اپیل ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور