چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو
چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

مسلم لیگی قائدین نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ۔آغا خان ہسپتال کراچی سے نواز شریف کے علاج کیلئے لاہور آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نےسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے مرض کی تشخیص کرلی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے واحد ماہر ڈاکٹر ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیب لاہور سے سروسز ہسپتال آئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی گئیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار تھے اور ان سے مرض کی تشخیص نہیں ہوپارہی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور