” یہ لوگ ایک ہفتے سے انتظار کر رہے تھے “ طلعت حسین نے حکومت کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی

” یہ لوگ ایک ہفتے سے انتظار کر رہے تھے “ طلعت حسین نے حکومت کی انتہائی شرمناک ...
” یہ لوگ ایک ہفتے سے انتظار کر رہے تھے “ طلعت حسین نے حکومت کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت گزشتہ ایک ہفتے سے خراب تھی لیکن ان کے علاج کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کی حالت اب اتنی زیادہ خراب ہوچکی ہے کہ موت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اب یہ منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کردیا جائے ۔
طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے علیل تھے لیکن ان کی صحت کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، یہ کس قسم کے المناک لوگ ہیں، کس بات کا انتظار کر رہے تھے۔


اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی موت واقع ہوجاتی ہے یا وہ معذور ہوجاتے ہیں تو اس کا الزام کس پر لگے گا یہ زیادہ مشکل بات نہیں ہے، اور اس گھناﺅنے سچ کو میڈیا یا انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے دار نہیں چھپا سکیں گے کہ ان کی صحت کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صحتیاب ہوجائیں گے۔