نواز شریف کی بیماری، عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی کارکنوں کو بیحد غصہ آجائے گا

نواز شریف کی بیماری، عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی کارکنوں کو ...
نواز شریف کی بیماری، عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی کارکنوں کو بیحد غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری کو سیاسی رنگ دے دیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’ نواز شریف آئندہ چند دنوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھوانے کیلئے کہیں نہ کہیں چلے جائیں گے۔‘
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاںکراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کے ٹوتھ برش کرنے اور شیو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔