” کیا لندن میں بیٹھے 2 کدو ناجائز اولاد ہیں ؟“ نواز شریف کی بیماری پر وینا ملک نے کیا کہا ؟ جان کر کانوں پر یقین نہ آئے

” کیا لندن میں بیٹھے 2 کدو ناجائز اولاد ہیں ؟“ نواز شریف کی بیماری پر وینا ...
” کیا لندن میں بیٹھے 2 کدو ناجائز اولاد ہیں ؟“ نواز شریف کی بیماری پر وینا ملک نے کیا کہا ؟ جان کر کانوں پر یقین نہ آئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت پر انتہائی سخت الفاظ میں ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’صرف نانی اماں باﺅ جی کی اولادہے باقی جو دو کدو لندن میں ایک اور بیٹی پاکستان میں ہے وہ کیا باﺅجی کی ناجائز اولادیں ہیں جو میاں سانپ سے ملنے نہیں آتے۔‘

ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایان علی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ’نانی اماں کا فل میک اپ دیکھ لے کوئی جیل میں، پٹواریوں کی ایان علی۔‘

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاںکراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کے ٹوتھ برش کرنے اور شیو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور