نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے66پیسے اضافہ کردیا

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے66پیسے اضافہ کردیا
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے66پیسے اضافہ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کرکے نو ٹی فیکیشن جاری کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ صارفین سے نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید : قومی