میاں نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟ مریم نواز کے سیکرٹری نے کارکنوں سے اپیل کردی

میاں نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟ مریم نواز کے سیکرٹری نے کارکنوں سے اپیل ...
میاں نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟ مریم نواز کے سیکرٹری نے کارکنوں سے اپیل کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میاں نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’آپ سب سے درخواست ہے کہ میاں صاحب کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔‘

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاںکراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کے ٹوتھ برش کرنے اور شیو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور