نواز شریف کیلئے لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم کس نے تیار کی ؟

نواز شریف کیلئے لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم کس نے تیار کی ؟
نواز شریف کیلئے لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم کس نے تیار کی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں نواز شریف کی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم تیار کرلی ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ والد کی طبیعت کا پتا چلتے ہی نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے چھوٹے بھائی حسن نواز کو فون کیا اور انہیں ڈاکٹرز کی ٹیم تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔ حسین نواز جدہ میں مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز لندن میں ہیں۔
حسن نواز نے اپنے والد کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو تیار کرلیا ہے، اس میں وہ ڈاکٹر بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلے بھی نواز شریف کا بائی پاس آپریشن کیا تھا۔ اگر میاں نواز شریف کو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا تو حسین نواز جدہ سے لندن پہنچ جائیں گے جبکہ نواز شریف کا ایئر پورٹ پر استقبال ان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کریں گے۔