’نواز شریف کے مسوڑھوں سے 10 دن سے خون آرہا تھا لیکن ۔۔۔‘

’نواز شریف کے مسوڑھوں سے 10 دن سے خون آرہا تھا لیکن ۔۔۔‘
’نواز شریف کے مسوڑھوں سے 10 دن سے خون آرہا تھا لیکن ۔۔۔‘

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مسوڑھوں سے پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث گزشتہ 10 روز سے خون آرہا تھا لیکن نیب حکام ان کی بیماری کی نوعیت ہی نہیں سمجھ پائے۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مسوڑھوں سے گزشتہ 10 روز سے خون آرہا تھا جس پر نیب حکام نے دانتوں کی بیماری سمجھ کر ایک ماہر ڈینٹسٹ کو طلب کیا۔ ڈینٹسٹ نے نیب دفتر میں سابق وزیر اعظم کے دانتوں کا معائنہ کیا اور خون بہنے کو مسوڑھوں کی خرابی قرار دیا تھا۔

سروسز ہسپتال میں منتقلی کے بعد بھی سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات کا سراغ نہیں لگاپایا تھا جس کے باعث آغا خان ہسپتال کراچی سے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کو طلب کیا ۔ ڈاکٹر شمسی نے لاہور آنے کے بعد نواز شریف کے مرض کی تشخیص کی اور انہی کی ہدایات پر سابق وزیر اعظم کا علاج کیا جارہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور