مریم نواز کے خون میں کتنے پلیٹ لیٹس ہیں؟ رپورٹ آگئی

مریم نواز کے خون میں کتنے پلیٹ لیٹس ہیں؟ رپورٹ آگئی
مریم نواز کے خون میں کتنے پلیٹ لیٹس ہیں؟ رپورٹ آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد نارمل ہے۔

کوٹ لکھپت جیل سے پرول پر اپنے والد کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال آنے والی مریم نواز کو اینگزائٹی اٹیک ہوا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا رنگ پیلا پڑ گیا ، دل کی دھڑکن تیز ہوگئی اور پسینے آنے لگے تھے۔ مریم نواز کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال میں داخل کرلیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ای سی جی رپورٹ نارمل تھی جبکہ رات گئے ان کی سی بی سی رپورٹ بھی آگئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا سی بی سی ٹیسٹ نامل ہے، ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔ خیال رہے کہ خون میں پلیٹ لیٹس کی نارمل تعداد ڈیڑھ لاکھ سے 4 لاکھ ہوتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور