حکومت نے مریم نواز اور شہباز شریف کو بڑی یقین دہانی کرادی

حکومت نے مریم نواز اور شہباز شریف کو بڑی یقین دہانی کرادی
حکومت نے مریم نواز اور شہباز شریف کو بڑی یقین دہانی کرادی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کو نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت سنبھلتے ہی انہیں علاج کے لیے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے حکومتی حلقوں میں صلاح مشورے شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی جان بچانے کے لیے حکومت ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سابق وزیر اعظم کے علاج معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اپنا ہیلی کاپٹر اور جہاز سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے مختص کردیا ہے، اگر انہیں لندن لے جانے کی ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ کا طیارہ ایئر پورٹ پر تیار کھڑا ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور