مریم نواز کی ہسپتال سے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

مریم نواز کی ہسپتال سے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو ...
مریم نواز کی ہسپتال سے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سروسز ہسپتال میں اپنے والد کی عیادت کیلئے آئیں تو خود پر قابو نہ رکھ پائیں اور روپڑیں۔

مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انتہائی کرب کے عالم میں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم نواز کی یہ تصویر سامنے آنے پر لوگ سابق وزیر اعظم کی صحتیابی کی دعائیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے پرول پر رہا کرکے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ اپنے والد کی حالت دیکھ کر آبدیدہ ہوئیںاور انہیں اینگزائٹی اٹیک آگیا جس کے باعث انہیں ہسپتال میں ہی داخل کرنا پڑ گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مریم نواز کی ای سی جی اور سی بی سی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید : قومی