’نواز شریف کو بلیڈنگ نہیں ہوئی، پنجاب حکومت نے پیغام دیا ہے کہ ۔۔۔‘ رات گئے ہسپتال پہنچنے والے لیگی رہنما کا اہم انکشاف

’نواز شریف کو بلیڈنگ نہیں ہوئی، پنجاب حکومت نے پیغام دیا ہے کہ ۔۔۔‘ رات گئے ...
’نواز شریف کو بلیڈنگ نہیں ہوئی، پنجاب حکومت نے پیغام دیا ہے کہ ۔۔۔‘ رات گئے ہسپتال پہنچنے والے لیگی رہنما کا اہم انکشاف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بلیڈنگ نہیں ہوئی۔

عطاءاللہ تارڑ رات گئے اچانک سروسز ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کی عیادت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ نے بتایا کہ نواز شریف کے صبح بلڈ ٹیسٹ سمیت مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے تھے جس کے بعد انہیں کٹس لگائی گئی تھیں۔

انہوں نے حکومت کے تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پیغام بھیجا ہے کہ ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو جہاز دیتے ہیں ۔

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے بلیڈنگ کی خبروں پر عطاءتارڑ نے کہا کہ نواز شریف کو بلیڈنگ نہیں ہوئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور