’مریم کو واپس جیل پہنچاﺅ‘ پنجاب حکومت کا رات گئے انوکھا حکم، ن لیگ سراپا احتجاج

’مریم کو واپس جیل پہنچاﺅ‘ پنجاب حکومت کا رات گئے انوکھا حکم، ن لیگ سراپا ...
’مریم کو واپس جیل پہنچاﺅ‘ پنجاب حکومت کا رات گئے انوکھا حکم، ن لیگ سراپا احتجاج

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی طرف سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو رات گئے سروسز ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے احکامات ملے ہیں کہ مریم نواز کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رات کو باقاعدہ طور پر مریم نواز کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کی اپنی طبیعت ناساز ہے، ان کے کچھ ٹیسٹ ہوگئے تھے اور کچھ ٹیسٹ ہونے باقی ہیں۔ صبح تعاون کے دعوے اور ان کے لوگ ہمیں سہولت دینے کی کوشش بھی کرتے رہے لیکن اب رات کے اندھیرے میں اس طرح جیل شفٹ کرنا بہت بڑا ظلم ہے، ہم یہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور اس پر سٹینڈ لیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی