پولیس اہلکار رات 3 بجے سے مریم کو واپس لے جانے کیلئے موجود مگر ۔۔۔

پولیس اہلکار رات 3 بجے سے مریم کو واپس لے جانے کیلئے موجود مگر ۔۔۔
پولیس اہلکار رات 3 بجے سے مریم کو واپس لے جانے کیلئے موجود مگر ۔۔۔

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس والے رات 3 بجے سے مریم نواز کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مریم نواز کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا کیونکہ ان کی اپنی طبیعت خراب تھی،والد کو دیکھنے کے بعد طبیعت مزید بگڑ گئی تو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ رات کے اس پہر پولیس والے مریم نوازکو واپس جیل لے جا رہے ہیں تاکہ میاں صاحب کو اذیت پہنچائی جائے، حکومت کے آمرانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ مریم نواز کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز انہیں ڈسچارج نہیں کر رہے لیکن پولیس والے رات 3 بجے سے ہسپتال میں موجود ہیں اور انہیں واپس لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور