مریم نواز کی ہسپتال سے گرفتاری کی کوششوں پر ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آگئے

مریم نواز کی ہسپتال سے گرفتاری کی کوششوں پر ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آگئے
مریم نواز کی ہسپتال سے گرفتاری کی کوششوں پر ڈاکٹر عدنان بھی میدان میں آگئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل کسی مریض کو ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر جیل منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو رات گئے کوٹ لکھپت جیل واپس منتقل کیے جانے کا حکم آنے پر ڈاکٹر عدنان نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے آفیشل طور پر مریم نواز کو ہسپتال ریفر کیا تھا جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن اب انہیں رات کے اس پہر دوبارہ جیل منتقل کیے جانے کا کہا جارہا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہسپتال میں داخل کسی مریض کو میڈیکل ایڈوائس کے بغیر جیل منتقل نہیں کیا جاسکتا ، انسانیت کہاں مر گئی۔

مزید : قومی