مریم نواز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی گھیرا بندی مکمل ، ہسپتال سے ناقابل یقین خبر آگئی

مریم نواز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی گھیرا بندی مکمل ، ہسپتال سے ناقابل یقین ...
مریم نواز کی گرفتاری کیلئے پولیس کی گھیرا بندی مکمل ، ہسپتال سے ناقابل یقین خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

لیگی رہنماﺅں کے مطابق رات کے 3 بجے سے پولیس اہلکار کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح مریم نواز کو گرفتار کرکے واپس کوٹ لکھپت جیل پہنچادیا جائے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کی طبیعت کی پیش نظر ایسی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کا اصرار ہے کہ انہیں اوپر سے گرفتاری کے آرڈرز آئے ہیں۔

سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی بلاک کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جو کارکنوں کو اپنے قائدین سے ملنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ مریم نواز کی گرفتاری کے احکامات کا بھی انتظار کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ سروسز کے وی وی آئی پی کمرہ نمبر ایک میں نواز شریف اور کمرہ نمبر 2 میں مریم نواز زیر علاج ہیں۔لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سروسز ہسپتال میں مریم نواز کو واپس جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ایس پی سٹی بھی موقع پر موجود ہیں اور سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی بھی وقت مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور