’اپنے ورکرز کا ریلا زیادہ دیر روک نہیں پائیں گے‘ مریم کی گرفتاری پر ن لیگ کا اعلان

’اپنے ورکرز کا ریلا زیادہ دیر روک نہیں پائیں گے‘ مریم کی گرفتاری پر ن لیگ کا ...
’اپنے ورکرز کا ریلا زیادہ دیر روک نہیں پائیں گے‘ مریم کی گرفتاری پر ن لیگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءتارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کو فوری طور پر واپس ہسپتال منتقل کیا جائے ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاءتارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی صحت اچھی نہیں تھی انہیں بغیر علاج مکمل کیے جیل منتقل کرنا بہت بڑا ظلم ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، انہیں فوری طور پر واپس ہسپتال منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بیماری پر سیاست ختم ہونی چاہیے، بیگم کلثوم نواز کو بھی خود کو بیمار ثابت کرنے کیلئے وفات پانی پڑی۔
عطاءتارڑ نے کہا کہ قوم کے حقیقی لیڈر میاں نواز شریف کی صحت پر اتنی بری سیاست کی توقع نہیں کرتے تھے، حکومت کا ایک وزیر ہمدردی کرتا ہے تو دوسرا اور ہی بیان دیتا ہے، منافقت اور قول و فعل کا تضاد بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے حکومت پر واضح کیا کہ ہمارے ورکر بہت پرسکون ہیں جو کبھی اشتعال میں نہیں آتے لیکن ہم اس ریلے کو زیادہ دیر تک روک نہیں سکیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -