’ بے حس حکمران نواز شریف کی بیماری سے سبق حاصل نہیں کر رہے‘

’ بے حس حکمران نواز شریف کی بیماری سے سبق حاصل نہیں کر رہے‘
’ بے حس حکمران نواز شریف کی بیماری سے سبق حاصل نہیں کر رہے‘

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بے حس حکمران نواز شریف کی بیماری سے سبق حاصل نہیں کر رہے ، مریم نواز کی اس انداز میں جیل واپسی بیمار والد کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے۔

مریم نواز کی طلوع آفتاب کے وقت سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ مریم نواز کی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی، ٹیسٹ کے بعد ہسپتال میں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ جیل واپسی کے وقت بھی مریم نواز کی طبیعت خراب تھی، طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی صبح 5 بجے جیل واپسی تشویشناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ مریم نواز کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی فراہم نہیں کی جارہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل پہنچادیا گیا ہے، انہیں چیکنگ کے بعد بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور