محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری

محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں ...
محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے،اپوزیشن رہنماوَں کو صرف سیاسی انتقام کےلئے اذیتیں دی جارہی ہیں،ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خرابی صحت کی خبروں پر سخت فکرمند ہوں،دعاگو ہوں کہ خدا نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی دے۔انہوں نے کہا کہ محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے،اپوزیشن رہنماوَں کو صرف سیاسی انتقام کے لئے اذیتیں دی جارہی ہیں،ان کا مزیدکہناتھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں،آصف زرداری اور نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد