”نوازشریف کی تلی کے بے ترتیب کام کرنے کے باعث پلیٹ لیٹس ٹوٹ رہے ہیں اور ۔۔“میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز نے بیماری کی اصل وجہ بیان کر دی

”نوازشریف کی تلی کے بے ترتیب کام کرنے کے باعث پلیٹ لیٹس ٹوٹ رہے ہیں اور ...
”نوازشریف کی تلی کے بے ترتیب کام کرنے کے باعث پلیٹ لیٹس ٹوٹ رہے ہیں اور ۔۔“میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز نے بیماری کی اصل وجہ بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہاہے کہ نوازشریف کے مرض کی اتبدائی طور تشخیص کر لی گئی ہے اور دوا بھی شروع کروا دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محمود ایاز کا کہناتھا کہ نوازشریف کی تلی کے بے ترتیب کام کرنے سے پلیٹ لیٹس ٹوٹ رہے ہیں ، نوازشریف کو ایک دوا شروع کروا دی گئی ہے جبکہ دوسری دوا پورے جسم کے سکین کے بعد شروع کرائی جائے گی ، امید ہے تین سے چار روز میں نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آئے گی ، نوازشریف کے طبی معائنے میں کراچی سے آئے ڈاکٹر طاہر شمسی بھی شامل تھے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کو طلوع آفتاب کے وقت سروسز ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ا سے قبل انہیں طبیعت خرابی کے باعث سروسز ہسپتال میں ہی داخل کیا گیا تھا تاہم رات تین بجے کے قریب جیل حکام انہیں لینے کیلئے پہنچ گئے تھے ۔

مزید :

قومی -