جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پرانا ترین مسئلہ ہے،کشمیری منتظر ہیں کب عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرےگی، وزیراعظم عمران خان

جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پرانا ترین مسئلہ ...
جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پرانا ترین مسئلہ ہے،کشمیری منتظر ہیں کب عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرےگی، وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پرانا ترین مسئلہ ہے،جموں کشمیر کے عوام عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں،کشمیری منتظر ہیں کب عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرےگی۔

وزیراعظم عمران نے اقوام متحدہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کادن اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل داری کے عزم کی یاددہانی کراتا ہے،آج کا دن بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے کرداراداکرنے کاسبق دیتاہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا پرانا ترین مسئلہ ہے،جموں کشمیر کے عوام عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں،کشمیری منتظر ہیں کب عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل طور پرعمل پیرا ہوکر اپنا کردار اداکیا ہے،اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کے خاتمے کی نوید کے ساتھ ابھرا،وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مختلف خطوں میں پھیلی بے چینی اور ناانصافی کے خاتمے میں مددملی ،کشمیری گزشتہ72 سال سے بھارتی جبر وتسلط برداشت کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ اقوام متحدہ کا یہ فرض بنتاہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے،پاکستان توقع کرتاہے کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق جلد اپنی قرارداد پر عمل درآمد کروائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد