" ہم ملک کو آسمان پر لے جاتے اگر۔۔۔ " شہبازشریف ایک مرتبہ پھربول پڑے

" ہم ملک کو آسمان پر لے جاتے اگر۔۔۔ " شہبازشریف ایک مرتبہ پھربول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں نے جتنی مدد عمران خان کی ہے اگر ہماری 10 فیصد بلکہ دھکا بھی مل جاتا تو پاکستان کو کہاں سے کہاں لے جاتے۔ماڈل ٹائون لاہور میں پنجاب کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی کنونشن اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو ملک کے مسائل کا علم نہیں ،صرف کرکٹ، بال ٹمپرنگ اور ایک دو مشغلے جانتا ہے اور اسے کچھ پتہ نہیں،جب تک ملک کی عمران خان نیازی سے جان نہیں چھوٹ جاتی ہم نے اس کی جان نہیں چھوڑنی۔شہباز شریف نے کہا کہ سب نے 31 اکتوبر کو پوری قوت کے ساتھ اسلام آباد پہنچنا ہے ہم اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے اور نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اداروں نے جتنی مدد عمران خان کی ہے اگر ہماری 10 فیصد بلکہ دھکا بھی مل جاتا تو پاکستان کو کہاں سے کہاں لے جاتے، اداروں کا خیال تھا کہ جس طرح عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا ہے شاید ویسی پرفارمنس دے گا۔(ن) لیگی صدر نے کہا کہ عمران نیازی کہتا تھا ڈالر ایک روپیہ بڑھے تو کرپشن ہوتی ہے اور اس نے ڈالر 50 روپے بڑھا دیا ہے، عوام آج بر ملا کہہ رہے ہیں کہ ہمیں یہ شخص نہیں چاہیے جو دن رات ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے اورہماری زندگی تنگ ہوگئی ہے ،ہمیں وہی چور اور لٹیرے واپس کردو ہمیں وہیں چاہئیں۔