شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا
شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے مرض کی ابتدائی تشخیص کر لی گئی ہے تاہم اب شہبازشریف اپنے بھائی کی ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک علا ج کی اجازت دی جائے ، اپیل پر فیصلہ ہونے تک سزا کو معطل کیا جائے ۔یاد رہے کہ مریم نوازشریف کو بھی گزشتہ رات جیل سے ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے مشاورت کی اور اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا جبکہ شریف خاندان کے دیگرافراد بھی ہسپتال میں تھے ۔مریم نواز کو صبح سورج طلوع ہونے پر واپس جیل منتقل کر دیا گیاتھا۔

مزید : قومی