دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت دے،چودھری سرور،سروسز ہسپتال آمد متوقع

دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت دے،چودھری سرور،سروسز ہسپتال آمد متوقع
دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت دے،چودھری سرور،سروسز ہسپتال آمد متوقع

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کے لیے یہ مشکل وقت ہے،ہماری دعا ہے کہ اللہ نوازشریف کو صحت دے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کے لیے یہ مشکل وقت ہے،نواز شریف کے خاندان سے کہا ہے کہ کس بھی مشکل میں مجھ سے رابطہ کریں،انسان کچھ کرنا چاہے تو کچھ بھی ممکن نہیں،ہماری دعا ہے کہ اللہ نوازشریف کو صحت دے۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کونواز شریف کی عیادت کی ہدایت کی ہے، جس پر آج وہ سروسز ہسپتال میں سابق وزیر اعظم کی عیادت کریں گے،گورنر پنجاب چوہدری سرور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزیر اعظم کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور