یورپ پہنچنے کی کوشش میں 39 لوگ جان سے گئے، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

یورپ پہنچنے کی کوشش میں 39 لوگ جان سے گئے، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
یورپ پہنچنے کی کوشش میں 39 لوگ جان سے گئے، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی طریقے سے مغربی و یورپی ممالک جانے والوں کی کنٹینرز میں اموات ہونے کی خبریں گاہے آتی رہتی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک ہولناک خبر برطانیہ سے آ گئی ہے جہاں ایک ٹرک سے 39غیرملکیوں کی لاشیں ملی ہیں جو غیرقانونی طریقے سے اس ٹرک میں بند ہو کر برطانیہ پہنچے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفین میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے۔

اس ٹرک کو شمالی آئرلینڈ کا 25سالہ ڈرائیور مورابنسن چلا رہا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کنٹینر بلغاریہ سے بیلجیم کے راستے آیا تھا اور ہفتے کے روز ہولی ہیڈ کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا۔ ٹرک برطانوی علاقے ایسیکس میں ایک انڈسٹریل ایریا میں کھڑا تھا جہاں مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے تلاشی لی اور اس میں لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور لاشوں کی شناخت کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ یہ ٹرک آئرش کمپنی ’جی ٹی آر ٹریلرز‘ کی ملکیت تھا جو دیگر یورپی کمپنیوں کو ٹرک کرائے پر دیتی ہے۔اس اندوہناک واقعے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس واقعے پر شدید پریشانی لاحق ہے اور میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔“

مزید : برطانیہ