زیادہ کیک اور بسکٹ کھانے کا انتہائی خطرناک نقصان سائنسدانوں نے بتادیا

زیادہ کیک اور بسکٹ کھانے کا انتہائی خطرناک نقصان سائنسدانوں نے بتادیا
زیادہ کیک اور بسکٹ کھانے کا انتہائی خطرناک نقصان سائنسدانوں نے بتادیا

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) فرائی کیے ہوئے کھانوں کے بہت سے طبی نقصانات کے بارے میں ہم جانتے ہیں اور اب جاپان کے سائنسدانوں نے ان کا ایک اور انتہائی سنگین نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ کیک، بسکٹ، مرگرین اور فرائی فوڈ کھاتے ہیں ان کو ڈیمینشا (dementia)ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ ان کھانوں میں ’ٹرانس فیٹس‘ (Trans Fats)پائی جاتی ہیں جو وقت کے ساتھ ہمارے اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور جسم میں خطرناک انفلیمیشن کا سبب بنتی ہیں۔

اس تحقیق میں کیوشو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 60سال سے زائد عمر کے 1600لوگوں پر تجربات کیے۔ سائنسدانوں نے ان لوگوں کی زندگی بھر کی غذائی عادات کو جانچا اور ان میں ڈیمینشا کے ٹیسٹ کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر توشی ہیرو نینومیا کا کہنا تھا کہ ”ہمارے تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ زندگی میں ٹرانس فیٹس کے حامل کھانے زیادہ کھاتے رہے تھے ان کو ڈیمینشا لاحق ہونے کا خطرہ دوسروں کی نسبت 52فیصد زیادہ تھا۔“ واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی ٹرانس فیٹس کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور 2023ءتک دنیا سے ان کے یکسر ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...