سائنسدانوں نے گنجے پن کی ایسی وجہ بتادی جو آج تک ہم میں سے کسی نے بھی نہ سوچی تھی

سائنسدانوں نے گنجے پن کی ایسی وجہ بتادی جو آج تک ہم میں سے کسی نے بھی نہ سوچی ...
سائنسدانوں نے گنجے پن کی ایسی وجہ بتادی جو آج تک ہم میں سے کسی نے بھی نہ سوچی تھی

  



سئیول(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل وقت کے لیے کام کرنا کامیابی کی ضمانت ہو سکتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ مرد حضرات ایسی کامیابی سے محفوظ رہنے میں ہی عافیت سمجھیں گے۔ دی مرر کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو مرد طویل وقت کے لیے کام کرتے ہیں ان کے گنجا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔ جو مرد ہفتے میں 52گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں ان کے گنجا ہونے کا امکان دو گنا تک بڑھ جاتا ہے۔

سنگ کیون کوان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 13ہزار مردوں پر تجربات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کیونگ ہون کا کہنا تھا کہ ”زیادہ وقت تک کام کرنے سے انسان جس ذہنی تناﺅ اور پریشانی کا شکار ہوتا ہے اس سے سر کی کھوپری کے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور بال گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔ “ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی موضوع پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا جا چکا ہے کہ ذہنی دباﺅ کی وجہ سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام خود ہی بالوں کے خلیوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے اور نتیجتاً مرد لوگ گنجے ہو جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت


loading...