حکومت عوامی مسائل کےحل میں سرگرم عمل، کرپٹ جماعتیں پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہو چکیں:فواد رسول بھلر

 حکومت عوامی مسائل کےحل میں سرگرم عمل، کرپٹ جماعتیں پی ڈی ایم کی چھتری تلے ...
 حکومت عوامی مسائل کےحل میں سرگرم عمل، کرپٹ جماعتیں پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہو چکیں:فواد رسول بھلر

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان کے مرکزی رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل میں سرگرم عمل ہیں،ہمیں بڑے مسائل ورثے میں ملے جس کی وجہ سے ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے لیکن ایک بات طےہےکہ عمران خان ملک کی سمت درست کرناچاہتےہیں اوریہی وجہ ہےکہ اِنہیں بڑےمافیاکاسامناہےکیونکہ مافیاکو پتہ ہےکہ اگر عمران خان کامیاب ہوگیاتو ملک میں سے ان کا نام و نشان ختم ہوجائےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر  کامزیدکہناتھاکہ پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختونخواحکومتیں وزیراعظم عمران خان کےویژن کی روشنی میں اپنےاپنےصوبوں میں عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئےدن رات کوشاں ہیں، داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا جا رہا ہے،عوام کی وقتی مشکلات بھی جلد ختم ہو جائیں گی اور ملک حقیقی معنوں میں اسلامی ،فلاحی اور "ریاست مدینہ "کا نقشہ پیش کرے گا ،جہاں سب کو یکساں انصاف میسر ہو گا ،ہر شخص کو باعزت روزگار،سرچھپانے کے لئے چھت میسر ہو گی اور اللہ کی رحمت سے کوئی بھی پاکستانی بھوک ،افلاس اور غربت کے ہاتھوں موت کے منہ میں نہیں جائے گا۔چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ ملک میں مذہب فروشوں اور جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو عوام بخوبی سمجھ چکے ہیں،مفاد پرستوں کے ٹولے نے ماضی میں جس طرح دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا تھا اب ان کا یوم احتساب قریب آیا ہے تو کرپٹ جماعتیں پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہو چکی ہیں تاکہ ان کی کرپشن کو پر فریب نعروں کی اوٹ میں چھپنے کی جگہ مل جائے تاہم وزیر اعظم عمران خان تہیہ کر چکے ہیں کہ کرپٹ عناصر کو کسی صورت نہ تو معاف کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی این آر او دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -