وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کادورہ کرینگے 

وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کادورہ کرینگے 
وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کادورہ کرینگے 

  

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کادورہ کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب اورارکان اسمبلی پی اے ایف بیس پروزیراعظم کااستقبال کریں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم اپنے حلقے میں 3ارب روپے کے فراہمی آب منصوبے کاسنگ بنیادرکھیں گے ،فراہمی آب کامنصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کیڈٹ کالج میں ہاسٹل کاافتتاح اورپودابھی لگائیں گے ،وزیراعظم عمائدین اورپارٹی عہدیداروں سے بھی خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان نمل کالج کا بھی دورہ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -میانوالی -