پشاور میں بی آر ٹی سروس 38 دن بعد بحال 

پشاور میں بی آر ٹی سروس 38 دن بعد بحال 
پشاور میں بی آر ٹی سروس 38 دن بعد بحال 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آرٹی سروس38 دن بعد بحال کردی گئی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان نے کہاہے کہ سروس کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا ،بی آر ٹی سروس صبح6 سے رات10 بجے تک چلے گی ،ترجمان ٹرانس کاکہنا ہے کہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کردیاگیا ،ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔

محمد عمیر خان نے کہاکہ خیبربازاسے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا،بس ہر سٹیشن کی پلیٹ فارم نمبر2 پر رکے گی ،کل سے حیات آباد کے 3 ڈائریکٹ روٹس کو بھی فعال کردیاجائے گا۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی بسوں میں بار بار آتشزدگی کے واقعات کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے بند کیاگیاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -