پولیوسے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے،عثمان بزدار

پولیوسے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے،عثمان بزدار
پولیوسے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیوسے بچاو¿کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ پولیوسے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے،پولیوکامکمل خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ انسدادپولیوکیلئے محکمہ صحت کیساتھ انتظامیہ بھی متحرک ہے،صوبے میں انسداد پولیو اقدامات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہا ہوں، پولیو کیخلاف جنگ قوم کے نونہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے ، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -