وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی،جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جلیل احمد شرقپوری کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ آپ قابل احترام ہیں،پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا،سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ، اپوزیشن اراکین کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں احترام دیں گے ، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراظہار اعتماد کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -