ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے، ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کاکہناہے کہ رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 11اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں،

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے مہنگا ہوا، دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے، پیاز کی فی کلو قیمت میں چار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 14روپے کم ہوئی ، دال مونگ، دال ماش ، دال چنا کی قیمت دو سے ایک روپے کمی ہوئی،چینی، گڑ ،لہسن، اور ٹوٹا باسمتی چاول بھی سستے ہوئے، پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل ، گیس کے نرخ بدستور مستحکم رہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -