”انسا ن اگر بڑی کرسی پر بیٹھ جائے تو قد چھوٹا رہتا ہے جسے بڑا کرنے کیلئے ۔۔۔“مریم نوازشریف نے بیان جاری کر دیا 

”انسا ن اگر بڑی کرسی پر بیٹھ جائے تو قد چھوٹا رہتا ہے جسے بڑا کرنے کیلئے ...
”انسا ن اگر بڑی کرسی پر بیٹھ جائے تو قد چھوٹا رہتا ہے جسے بڑا کرنے کیلئے ۔۔۔“مریم نوازشریف نے بیان جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسان اگر بڑی کرسی پر بیٹھ جائے تو اس کا قد پھر بھی چھوٹا رہتاہے تو چھوٹے قد کو بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگوں کے نام لینے پڑتے ہیں اس لیے وہ ہر وقت نوازشریف نوازشریف کی رٹ لگائے رکھتے ہیں۔ 

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ نوازشریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ، اب یہ معاملات زیادہ دیر چلتے نظر نہیں آتے ، پی ڈی ایم کی تحریک میں عوام شام ہوں گے ۔ان کا کہناتھا کہ جیو نیوز کے ایک صحافی کو غائب کر دیا گیاہے جن کا نام غالبا علی عمران ہے ، میرے سننے میں یہ بات آئی ہے کہ شائد انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو جاری کر دیا تھا تو ان کو اٹھا کر لے گئے ، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے ، آپ نے میرے کمرے میں جس طرح حملہ کر کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیاہے اس سے آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے ، جس طرح آپ نے آئی جی کو اٹھایا ،پولیس فورس اور صوبے کو انڈر مائن کیا تو آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے ۔مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ اس طرح سے اغواءکر کے لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دے کر آپ مزید بدنامی نہ کمائیں ، بہت غلط بات ہے اس روایات کو ختم ہو نا چاہیے ۔ 

مریم نواز کا کہناتھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جس انسان کو یہ پتا نہیں کہ پریشر کے اندر گریس کے ساتھ رسپانس کرنا کیا ہوتاہے اس انسان سے کوئی توقع نہیں ہے ، پاکستا ن میں جہاں روٹی کو لوگ ترسے ہوئے ہیں ،چینی اور آٹا غائب ہے ،مہنگائی بڑھ رہی ہے، عمران خان کی ساری توجہ نوازشریف پر ہے ، کل انہوں نے جو باتیں کیں ،میں تو سمجھ رہی تھی کہ انسان اگر بڑی کرسی پر بیٹھ جائے تو اس کا قد پھر بھی چھوٹا رہتاہے تو چھوٹے قد کو بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگوں کے نام لینے پڑتے ہیں اس لیے وہ ہر وقت نوازشریف نوازشریف کی رٹ لگائے رکھتے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -