امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ 

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ 
امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ 

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

امریکی حکام کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ کاو¿نٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔امریکا کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -