وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ،مختلف گروپس سے متعلق رکھنے والے 21 افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری 

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ،مختلف گروپس سے متعلق ...
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس ،مختلف گروپس سے متعلق رکھنے والے 21 افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لان)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں گریڈ21 سے 22 میں ترقیوں کا جائزہ ہوا،جس میں مختلف گروپس سے متعلق رکھنے والے 21 افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ،ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں،چیف سیکرٹری آزادکشمیر شہزاد بنگش کو گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ،اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر کو گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
ایڈمنسٹریٹو سروس کے عشرت علی ،افتخار شیروانی ،فرحان عزیز بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں،فارن سروس کے 4 افسران کو بھی گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی،اسد مجید، ظہیر جنجوعہ، صفدر حیات، خالد حسین میمن ترقی پانے والوں میں شامل ہیں،کسٹم سروس کے احمد مجتبیٰ میمن اور عبدالرشید شیخ ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔