سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب 4 نومبر کو اپنے فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب 4 نومبر کو اپنے فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسٹس فیصل عرب کے اعزاز میں 4 نومبر کو عشائیہ دیا جائے گا،چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کردیاگیا،اٹارنی جنرل سمیت سینئر وکلا بھی عشائیے میں شریک ہوں گے۔