وزارت تجارت نے کس چیز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی؟ جانئے 

وزارت تجارت نے کس چیز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی؟ جانئے 
وزارت تجارت نے کس چیز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی؟ جانئے 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراءروک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔

مزید :

قومی -