اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ،گورنر پنجاب چودھری سرور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ،سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی،وزیرداخلہ اعجاز شاہ اورگورنر پنجاب چودھری سرورکی سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ،سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دینگے، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے ، عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جس کا اپوزیشن انتظار کر ے ،گورنر پنجاب نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ عوام نے تحر یک انصاف کو 5 سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کرینگے۔