اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہوں یہ ممکن نہیں رہا کیونکہ پیج ہی پھٹ گیا ،خورشیدشاہ

 اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہوں یہ ممکن نہیں رہا کیونکہ پیج ہی پھٹ گیا ...
 اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہوں یہ ممکن نہیں رہا کیونکہ پیج ہی پھٹ گیا ،خورشیدشاہ

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکمران اگر اتنا ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں؟، عمران خان کو چاہیے تھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلتے،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اپوزیشن کو بالکل دیوار سے لگا دیا جائے، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں رہا، اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہوں یہ ممکن نہیں رہا کیونکہ پیج ہی پھٹ گیا ، عمران خان شروع سے کپتان رہے ہیں ، آڈر دینا ان کی عادت ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک آئی جی کو اس طرح لے جایا جائے، اگر پولیس افسران احتجاج کیا تو یہ ان کا حق تھا، پیپلزپارٹی کاکراچی واقعے سے کوئی تعلق نہیں،قائد اعظم بابائے قوم ہیں اگر وہاں کسی نے جاکر فریاد کی تو ایکشن نہیں ہونا چاہیے تھا،۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مجھ پر 500 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے،نیب کے پاس ثبوت کوئی نہیں ہے،14ماہ سے مجھے پابند سلاسل کیا گیا ہے لیکن نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے دو جلسوں سے ہی حکومت ہل گئے ہیں،اس وقت ملک میں آواز اٹھانے والوں کوسزا دی جارہی ہے،ہم بالکل حکومت میں نہ آئیں لیکن ملک پر مارشل لا نہ آئے، میں سیاسی ورکر ہوں کبھی مارشل لاکی حمایت نہیں کروں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -